اسلام آباد ،8 جنوری 2016 : خیبرپختونخوا اسمبلی کے پندرہویں اجلاس کی اناسیویں نشست فقط سات منٹ جاری رہ کر کورم کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ اب اجلاس گیارہ جنوری کو ہوگا۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
نشست سات منٹ جاری رہی ۔
نشست کا آغاز طے شدہ وقت دو بجے کی بجائے دو بج کر اڑتیس منٹ پر ہوا ۔
صدارت کے فرائض نومنتخب ڈپٹی سپیکر انجام دیئے ۔
وزیرِ اعلٰی اور قائدِ حزب اختلاف اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
نشست کے آغاز پر سولہ (تیرہ فیصد)اور اختتام پر اکیس (سترہ فیصد) اراکین موجود تھے۔
نشست صرف جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائدنے شرکت کی ۔
ایک اقلیتی رکن بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
ایوان نے ایجنڈے میں شامل کسی امر پر کوئی بات نہیں کی۔
نظم و ضبط
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ایک رکن کی جانب سے کورم کی عدم موجودگی کی نشاندہی کیے جانے پر اجلاس گیارہ جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔
شفافیت
ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں۔
اس فیکٹ شیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی رکن تنظیم یونائٹڈ رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔