اسلام آباد ، 19 ستمبر 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کےاکیسویںاجلاس کی پہلی نشست میں ایوان نے خیبر پختون خوا وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل 2016 smit دو قانونی مسودات کی منظوری دی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 88 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے کی بجائے 03بج کر 27 منٹ پر ہوا ۔
- مکمل نشست کی صدارت سپیکر نے کی، ڈپٹی سپیکر بھی موجودتھیں ۔
- قائد ایوان 75 منٹ کیلئے شریک ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف نے نشست میں شرکت نہ کی ۔
- نشست کا آغاز 32( 26فیصد ) جبکہ اختتام 55( 44فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔اجلاس کے دوران کسی ایک موقع پر موجود اراکین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 60(48فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی ( شیر پاؤ) کےپارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- دو اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- چودہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے خیبر پختون خوا وسل بلورپروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل 2016 اور نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کا بل 2016 کی منظوری دی ۔
- ایوان نے موٹر وے پر ٹال ٹیکس میں کمی اور دخول و خروج کے مقامات کی تعداد بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور کی ۔
- خیبر پختون خوا پولیس آرڈیننس 2016 بھی ایوان میں پیش کیا گیا ۔
- محصولات پر قائم مجلس قائمہ نے بھی اپنی رپورٹ پیش کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 01 نکتہ اعتراض پر 20 منٹ صرف کئے ۔
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن نے 03 بج کر 39 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، گنتی کرانے پر کورم پورا پایا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)