[/pukhto}
اسلام آباد ، 18 جون 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی چوتھی نشست صرف چھ منٹ جاری رہ سکی اور کورم کی کمی کے باعث ملتوی کر دی گئی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ صرف 06منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 01بجے دن کی بجائے 01بج کر 56 منٹ پر ہوا ۔
- صدارت کے فرائض سپیکر نے نبھائے ۔ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھیں ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے ۔
- وزیر خزانہ مکمل نشست کے دوران موجود رہے۔
- نشست کا آغاز 23( 19فیصد ) جبکہ اختتام 29(23فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- مسلم لیگ (ن) اور قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے ۔
- ایکاقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- چھ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث نہ ہو سکی ۔
نظم و ضبط
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 02 بجے کورم کی نشاندہی کی سپیکر نے دو منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم صادر کیا ، گنتی کرانے پر کورم پورا نہ پایا گیا ۔ سپیکر نے نشست منگل تک کیلئے ملتوی کردی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)
[/pukhto}