اسلام آباد ، 16فروری 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے23 ویں اجلاس میں نجی اراکین کے دوسرے دن کی کارروائی کے دوران نجی اراکین کی دو قراردادوں کی منظوری دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 4 گھنٹے15 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10 بجے صبح کی بجائے 11 بج کر 12 منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے 3گھنٹے15 منٹ تک صدارت کے فرائض نبھائے جبکہ بقیہ وقت کیلئے اجلاس کی صدارت چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے کی ۔
- ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھیں ۔
- قائد ایوان 60 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف 2گھنٹے37 منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد40 (17 فیصد) ، اختتام پر68(41فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل ) اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- چھ اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- ایک رکن نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میر پور خاص کا درجہ بڑھانے سے متعلق ایک قراداد کی منظوری دی گئی۔ یہ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رکن نے پیش ۔ قرارداد پر پانچ اراکین نے بائیس منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- کراچی کیلئے جاری پانی کی فراہمی کی ایک سکیم کے حوالے سے پیش قرارداد کی بھی منظوری دی گئی تاپم منظوری سے قبل اسکے متن میں تبدیلی کی گئی ۔ یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے پیش کی ۔ قرارداد پر گیارہ اراکین نے ایک گھنٹہ سینتیس منٹ تک اظہار کیال کیا ۔
- ایجنڈے پر موجود ایک دیگر قرارداد زیر غور نہ لائی گئی۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود 07 میں سے 03نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ، اراکین نے 16ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- تھرپارکر میں بند پڑے ہوئےآر او پلانٹس سے متعلق پیش کی گئی ایک تحریک التوا کی منظوری دی گئی ۔ اس تحریک پر دو اراکین نے 23 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔ تحریک مسلم لیگ فنکشنل کی ایک خاتون رکن نے پیش کی ۔
- ایجنڈے پر موجود ایک تحریک استحقاق کو محرک نے وزیر پارلیمانی امور کی یقین دہانی پر واپس لے لی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے پانچ نکات ہائے اعتراض پر چھ منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کی پیش کردہ قرارداد میں ترمیم کو رد کرنے سے متعلق چیئر کے رویئے کیخلاف حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے ایوان کے اندر احتجاج کیا ۔ احتجاج کے باعث نشست کی کارروائی قبل از وقت ختم کرنا پڑی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہ تھی تاہم مشاہدہ کاروں کو مہیا کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)