[ pukhto]
اسلام آباد ، 05 مئی 2016 : بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے28 ویں اجلاس کی پہلی نشست میں ایوان نے دوقرارداد یں منظور کیں ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ ایک گھنٹہ 13 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 04 بجے سہ پہر کی بجائے06 بج کر 15منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی سپیکر کی نشست بدستور خالی ہے ۔
- وزیر اعلیٰ اورقائد حزب اختلاف شریک ہوئے۔
- نشست کے آغاز پر موجود اراکین کی تعداد 19( 30فیصد)، اختتام پر 30 (47 فیصد ) مشاہدہ کی گئی۔
- مسلم لیگ (ن)، جمعیت العلما اسلام (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- سات اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے ایک قرارداد پیش کی جس میں صوبائی حکومت سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے ژوب تا مغل کوٹ سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرانےکیلئے رابطہ کیا جائے ۔ منظوری سے قبل قرارداد پر ایک رکن نے نے 05 منٹ تک بحث کی ۔
- ایوان نے ایک اور قرارداد کی منظوری دی جس میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ پانی کی قلت کے مسلے سے نپٹنے کیلئے کاشتکاروں کو ڈرپ اریگیشن کی تربیت دینے کا بندوبست کتے ، اس موضوع پر مذاکرے منعقد کرائے جائیں ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- وزیر تعلیم کی عدم موجودگی کے باعث نظام کار پر موجود پانچ نشانذدہ سوالات موخر کر دیئے گئے ۔
- ایوان نے جمعیت العلما اسلام (ف) کے ایک رکن کی طرف سے ایس ڈی او کوئٹہ کے نا مناسب رویئے کیخلاف جمع کرائی گئی تحریک استحقاق کو متعلقہ مجلس کے سپرد کر دیا ۔ چار اراکین نے اس تحریک پر آٹھ منٹ تک بحث بھی کی ۔
- قائد حزب اختلاف کی طرف سے پیش ایک تحریک التوا جس میں پاک چین اقتصٓدی راہداری کے روٹ کا مسلہ اٹھایا گیا کو آئندہ نشست میں بحث کیلئے منظور کیا گیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 02نکات ہائے اعتراض کے ذریعے 03 منٹ تک مختلف معاملات پر اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)
[/ pukhto]