اسلام آباد ، 24 جون 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 25 ویں اجلاس کی نویں نشست میں بھی صوبائی بجٹ پربحث جاری رہی ۔وزیر خزانہ اور قائد حزب اختلاف نے اظہار خیال کیا ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04گھنٹے 12 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 02 بجے کی بجائے 03 بج کر 12 منٹ پر ہوا ۔
- سپیکرنے 03 گھنٹے اور 19منٹ تک صدارت کی بقیہ وقت کی کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی۔
- قائد ایوان 04 گھنٹے کیلئےشریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف 03 گھنٹے 51منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- وزیر خزانہ نے 04گھنٹے 10 منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد 40(24 فیصد) ، اختتام پر90(55فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ فنکشنل اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- سات اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
نمائندگی و جوابدہی
- وزیر خزانہ اور قائد حزب اختلاف نے بحث سمیٹنے کیلئے 03 گھنٹے اور 53 منٹ تک بجٹ پر بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے ایک نکتہ اعتراض پر 01 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہ تھی تاہم مشاہدہ کاروں کو مہیا کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سےسندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)