اسلام آباد ،06 جون 2016 : ایوان بالا کے249ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ایوان نے فنانس بل 2016 پر بحث کا ٓاغاز کیا ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے 26منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 02 بج کر 30 منٹ پر ہوا
- چیئرمین نے صدارت کی،ڈپٹی چیئرمین بھی موجود تھے ۔
- قائد ایوان نے 129 منٹ کیلئےشرکت کی، قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے ۔
- نشست کا آغاز 19(18فیصد ) جبکہ اختتام 18(17فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ، پاکستان مسلم لیگ اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- ایوان نے عظیم باکسر محمد علی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنیکی مشترکہ قرارداد کی متفقہ منظوری دی ۔
- ایوان مین خیبر پختون خوا حکومت کے مطالبہ نمبر 24 پر مجلس قائمہ برائے ریلوے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
نمائندگی و جوابدہی
- سینیٹرز نے فنانس بل 2016 پر سفارشات پیش کرنیکی ایک تحریک کی منظوری دی اور اس پر 02 گھنٹے 37 منٹ تک بحث کی ۔
- ایوان نے متعلقہ وزیر کی درخواست پر دو توجہ دلاؤ نوٹس نہ اٹھائے ۔پہلے نوٹس میں ادویات کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافے جبکہ دوسرے میں گوشت کی در آمد کے باعث مقامی مارکیٹ پر اثرات کا معاملہ اٹھایا گیا تھا ۔
- چیئر نے ایک تحریک کی بحث کیلئے منظوری دی ۔ اس تحریک میں بھارت کے حالیہ میزائیل ٹیسٹ اور اسکے خطے پر منفی اثرات کا معاملہ اٹھایا گیا ۔
- نشتر ہسپتال ملتان کی نرسوں کے احتجاج سے متعلق تحریک التوا کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث موخر کر دیا گیا۔
- ایک اور تحریک التوا جو انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی ایک رپورٹ سے متعلق تھی جس دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ تیس ماہ کے دوران تھر میں غذائی قلت کے باعث 1300 سے زائڈ بچے جاںبحق ہوئے کو خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کر دیا گیا ، چیئر نے محرک کو ہدائت کی کہ اس معاملے کو ضابطہ 218 کے تحت پیش کیا جائے ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے 08نکات پر 21 منٹ تک اظہار خیال کیا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)