اسلام آباد ،03 جون 2016 : ایوان بالا کے249ویں اجلاس کی دوسری نشست میں وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور ، شماریات اور نجکاری نے فنانس بل 2016 کی نقل بشمول سالانہ بجٹ تقریر پیش کی ۔ چیئرمین نے سینیٹرز کو ہدائت کی کہ وہ اپنی بجٹ سفارشات 06 جون تک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 49منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت ساڑھے سات بجے کی بجائے دو منٹ تاخیر کیساتھ ہوا
- چیئرمین نے صدارت کی،ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان موجود نہ تھےتاہم قائد حزب اختلاف نے 37منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 22(21فیصد ) جبکہ اختتام 55(53فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ، پاکستان مسلم لیگ ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور ، شماریات اور نجکاری نے فنانس بل 2016 کی نقل بشمول سالانہ بجٹ تقریر پیش کی ۔
- وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور ، شماریات اور نجکاری نے فنانس بل 2016اور بجٹ بیان سے متعلق سینیٹرز کوسفارشات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھیجنے کی درخواست کی ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے چودہ نکات پر 39 منٹ تک اظہار خیال کیا گیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)