اسلام آباد ، 07 اپریل 2016 : بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے27 ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان نے کم حاضری کیساتھ ایجنڈے پر موجودتین میں سے ایک قرارداد منظور کی جبکہ محرکین کی عدم موجودگی کے باعث دو قراردادیں موخر کر دی گئیں۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01 گھنٹہ 03منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 04 بجے سہ پہر کی بجائے04 بج کر 16منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی سپیکر کی نشست بدستور خالی ہے ۔
- وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے۔
- نشست کے آغاز پر موجود اراکین کی تعداد 19( 31فیصد) ، اختتام پر 15( 24 فیصد) مشاہدہ کی گئی۔
- زیادہ سے زیادہ 32( 36 فیصد ) اراکین نے شرکت کی ۔
- صرف مجلس وحدت المسلمین کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- 14اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے پختون خواملی عوامی پارٹی کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کی منظوری دی ۔ اس قرارداد پر سات اراکین نے 28 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔ قرارداد میں صوبے کے مختلف ضلعوں میں چھوٹے ڈیموں کا سروے اور تعمیر کیلئے فنڈز کی تعمیر پر زور دیا گیا ۔
- ایوان نے ژوب سے کوٹ مغل تک سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی قرارداد موخر کردی۔ یہ قرارداد عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن نے پیش کی ۔
- ایوان نے پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے ایک رکن کی قرارداد بھی موخر کردی ۔ قرارداد میں کسانوں کو ڈرپ اریگیشن کی تربیت دینے کا معاملہ اٹھایا گیا۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایوان نے ایجنڈے پر موجود چار نشانذدہ سوالات کو متعلقہ وزرا کی عدم موجودگی کے باعث موخر کردیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 08 نکات ہائے اعتراض کے ذریعے 23 منٹ تک مختلف معاملات پر اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)