اسلام آباد ،17مئی 2016 : ایوان بالا کے248ویں اجلاس کی ساتویں نشست میں ایوان نے مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ پر بحث کی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03 گھنٹے 43منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے کی بجائے 01 منٹ تاخیر سے ہوا۔
- چیئرمین نے صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین بھی موجود نہ تھے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان نے مکمل نشست میں جبکہ قائد حزب اختلاف نے 70منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 12(11فیصد ) جبکہ اختتام 22(21فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، جماعت اسلامی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، مسلم لیگ فنکشنل ، عوامی نیشنل پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت العلما اسلام (ف)اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- دواقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- الیکٹرانک کرائم سے تحفظ کابل 2016 متعارف کرایا گیا جسے چیئرمین کے ان الفاظ کیساتھ کہ اس پر غور کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیٹی کو بھی شامل کیا جائے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود 30 میں سے 26 نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔ وزارت قانون و انصاف سے متعلق سوال کو متعلقہ وزیر کی درخواست پر موخر کر دیا گیا ۔ سینیٹرز نے 31 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) کو 2013 میں میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے نتیجے میں ڈاکٹرز ، نرسوں اور معاون طبی عملے کی چھ سو نئی آسامیوں کو پر کرنے مین حکومت کی ناکامی سے متعلق ایک توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا گیا ۔
- ایک تحریک زیر ضابطہ محرک کی عدم موجودگی کے باعث زیر غور نہ آسکی ۔
- زرعی شعبے میں بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال کے لحاظ سے پاکستان کی کم درجہ بندی سے متعلق اٹھائے گئے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث نپٹا دیا گیا ۔
- ایوان نے مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2013اور 2014 اور 2014 و 2015 پر بحث کی گئی ۔ بین الصوبائی رابطہ کے وزیر اور چیئرمین سینیٹ نے اس پر 115 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
نظم و ضبط
- سینیٹرز نے عوامی اہمیت کے نو نکات پر 25 منٹ تک بات کی ۔
- حزب اختلاف نے ایک سوال کا اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر 03 منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے بھی کراچی میں پانی کی قلت اور کارکنوں کیساتھ مبینہ ناروا سلوک کیخلاف ایک منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)