اسلام آباد ،19مئی 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے21 ویں اجلاس کی دسویں نشست میں حزب اختلاف کے احتجاج اور کورم کی کمی کے باعث ایک رپورٹ پر بحث جاری نہ رہ سکی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے 41منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 10بجے کی بجائے 11بج کر 14منٹ پر شروع ہوئی۔
- مکمل نشست کی صدارت سپیکر نے کی،ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے ۔
- قائد ایوان( وزیراعلیٰ ) شریک نہ ہوئے،قائد حزب اختلاف کی شرکت کا دورانیہ 01 گھنٹہ 39 منٹ رہا ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد13(03فیصد) ، اختتام پر30(08فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- پانچ اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ہاؤسنگ ، شہری ترقی اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پارلیمانی سیکرٹری نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ پر ایک منٹ کیلئے بحث کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات منعقد نہ کیا جا سکا۔ ایجنڈے پر موجود 11 نشانذدہ سوالات اگلی نشست تک موخر کر دیئے گئے ۔
- حکومت نے غیر قانونی عمارتوں اور سکول نہ جانیوالے بچوں سے متعلق دو تحاریک التوا کا جواب دیا ۔حکومت کی درخواست پر پانچ دیگر تحاریک التوا موخر کر دی گئیں ۔
- حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے اراکین کے دو توجہ دلاؤ نوٹسوں کا جواب دیا۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 30نکات ہائے اعتراض پر 39منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف کے تمام اراکین نے وزیر قانون کی طرف سے نا مناسب زبان استعمال کرنے کیخلاف پانچ منٹ تک ایوان میں احتجاج کیا ۔
- حزب اختلاف نے بہتر نظم و نسق کے موضوع پر بحث جاری نہ رکھنے کے فیصلے کیخلاف واک آؤٹ کیا ۔
- پاکستاان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 01 بج کر 49 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، سپیکر نے پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ، گنتی کرانے پر کورم کم پایا گیا ، سپیکر نے نشست ملتوی کردی .
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)