اسلام آباد ، 25 مارچ 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کی تیسری نشست کورم کی کمی کے باعث صرف دو منٹ بعد ہی ملتوی کر دی گئی ۔ نشست میں صرف سات فیصد اراکین کی موجودگی کے باعث ایوان نظام کار پر موجود کوئی امر نمٹانے میں ناکام رہا ۔
نشست اپنے طے شدہ وقت 10 بجے صبح کی بجائے 55 منٹ تاخیر کیساتھ دس بج کر پچپن منٹ پر شروع ہوئی تاہم کورم کی نشاندہی کے باعث دو منٹ بعد ہی اگلی نشست تک ملتوی کر دی گئی۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ صرف02 منٹ رہا ۔
- سپیکر نے صدارت کی ،ڈپٹی سپیکر حاضر نہ تھیں ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کےآغاز و اختتام پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد11 (07فیصد) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ فنکشنل ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)