اسلام آباد ،21اپریل 2016 : ایوان بالا کے 127 ویں اجلاس کی چھٹی نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود تمام امور نپٹائے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04گھنٹے51منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے کی بجائے صرف ایک منٹ تاخیر سے ہوا۔
- چیئرمین نے صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان نے نشست میں 03 گھنٹے 55 منٹ جبکہ قائد حزب اختلاف نے 02 گھنٹے 22 منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 18(17فیصد ) جبکہ اختتام 19( 18فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- پاکستان مسلم لیگ ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ،بلوچ نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت العلما اسلام (ف)، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- دو اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- قائد ایوان ، قائد حزب اختلاف اور دس سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کی طرف سے پیش مشترکہ قرارداد کی نظوری دی ۔ اس قرارداد کے تحت 06 اگست 1973 سے ایوان بالا کے اجلاسوں نمبر شمار از سر نو متعین ہونگے ۔اس اقدام کا مقصد ہرغیر آئینی اقدام کے نتیجے میں ایوان کی معطلی کے بعد اجلاسوں کے انعقاد کی گنتی میں پیدا شدہ بگاڑ کی درستگی ہے ۔
- مختلف مجالس ہائے قائمہ کی طرف سے پانچ رپورٹیں پیش کی گئیں ۔
- ایوان نے ایوان بالا کے قواعد و ضوابط ہائے کار 2012 کے قاعدہ 2، 89 اور 165 میں ترامیم جبکہ ایک نئے قاعدہ 264 اے کو شامل کرنے کیلئے ترمیم کی منظوری دی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- چیئر نے گلشن اقبال پارک لاہور میں خودکش دھماکے پر بحث کی تحریک التوا منظور کی ۔ 16 اراکن نے 82 منٹ تک بحث میں حصہ لیا ۔
- الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے اراکین کی تعیناتی کے اقدامات شروع نہ ہونے اور حالیہ بارشوں کے دوران خیبر پختون خوا و گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے گئے ۔
- ایوان نے ایجنڈے پر موجود 26 نشانذدہ سوالات میں سے 21 کو اٹھایا ، سینیٹرز نے ان سوالات کے جوابات کی مزید وضاحت کے طور پر 30 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے جسمانی سزا کی ممانعت کے بل 2016 اور انسداد دہشت گردی کے قومی ادارہ کے بل 2016 سے رپورٹ پیش کرنیکی مدت میں 29 جون تک توسیع کیلئے پیش تحریک زیر ضابطہ194(1) کی منظوری دی ۔
- 15 سینیٹرز نے پانامہ لیکس میں ملک کی اہم شخصیات اور عہدیداروں سے متعلق انکشافات پر تحریک زیر ضابطہ 218 باسٹھ منٹ تک بحث کی ، چھ اراکین نے حصہ لیا ۔ چیئر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اس معاملے پر ابتک ایوان میں چار گھنٹے 33 منٹ تک بحث ہو چکی ہے ۔
نظم و ضبط
- سینیٹرز نے 07 نکات ہائے اعتراض پر 24 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)