اسلام آباد ، 21 مارچ 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کی پہلی نشست میں پانچ سرکاری قانونی مسودات کی منظوری دی جبکہ نو منتخب رکن عبدالعزیز جونیجو نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 3 گھنٹے19 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے کی بجائے 11 بج کر 11 منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے02 گھنٹے 18 منٹ تک اجلاس کی صدارت کی جبکہ بقیہ وقت کیلئے صدارت کے فرائض ڈپٹی سپیکر نے انجام دیئے ۔
- قائد ایوان 01 گھنٹہ 18 منٹ کیلئےشریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد35 (21فیصد) ، اختتام پر 60(36 فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ فنکشنل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- 05 اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے کراچی ترقیاتی ادارہ (بحالی و ترمیم) بل 2016 ، سندھ شرائط ملازمت ( سٹینڈنگ آرڈرز ) بل 2015، سندھ شاپس اینڈ کمرشل اسٹیبلشمنٹ بل 2015اور سندھ سروس ٹربیونلز ( ترمیمی) بل 2016 کی منظوری دی ۔
- حکومت نے مالی سال 2004 اور 2005 کی کالعدم ضلعی حکومتوں کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ ااس رپورٹ کو ایوان کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔ کیٹی کو ایک سال میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدائت کی ۔
- ایوان نے ایک نجی قانونی مسودے کو متعارف کرانیکی تحریک مسترد کردی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود 07 نشانذدہ سوالات میں سے05 کے زبانی جوابات دیئے گئے، اراکین نے 16ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایجنڈے پر موجود 04 توجہ دلاؤ نوٹسوں کے جوابات متعلقہ محکموں نے دیئے ۔ ان توجہ دلاؤ نوٹسوں میں ہولی کے تہوار کے موقع پر اقلیتوں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ، گورنمنٹ قطر ہسپتال اورنگی ٹاؤن میں خالی آسامیوں ، ٹھٹھہ میں پینے کے پانی کی قلت اور ٹرانسپورٹ کے کرائیوں میں کمی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی گئی ۔
- ماحولیات اور صحت کی وزارتوں کے وزرا نے اپنی وزارتوں سے متعلقہ معاملات پر بیان دیا ۔
- سپیکر نے صوبے میں عطائیت کے پھیلاؤ کیخلاف پیش ایک تحریک کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ قبل ازیں اس پر تین اراکین نے اس تحریک پر 18 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 09 نکات ہائے اعتراض پر 11 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- ایوان نے ثمر علیخان کو ثقافت ، سیاحت و ٓاثار قدیمہ ، خرم شیر زمان کو توانائی جبکہ حفیظ الدین کو حکومتی یقین دہانیوں کی مجالس ہائے قائمہ کا رکن منتخب کیا گیا ۔
- سپیکر نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کے اراکین مراد علیشاہ ، غلام قادر چانڈیو ، سید سردار احمد اور پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل) کی رکن مہتاب اکبر راشدی پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)