اسلام آباد ،10 مئی 2016 : ایوان بالا کے248ویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بد انتظامی پر بحث کی ۔
دو توجہ دلاؤ نوٹسوں اور تین تحاریک التوا سمیت نظام کار پر موجود دیگر امور محرکین کی عدم موجودگی کے باعث نظر انداز کر دیئے گئے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے36منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے کی بجائے 03 منٹ تاخیر سے ہوا۔
- چیئرمین نے صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان نے مکمل نشست میں جبکہ قائد حزب اختلاف نے 71 منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 22(21فیصد ) جبکہ اختتام 13(12فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، نیشنل پارٹی ،بلوچ نیشنل پارٹی (مینگل )، پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت العلما اسلام (ف)، جماعت اسلامی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- ایوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بد انتظامی سے متعلق پیش ایک تحریک التوا پر بحث کی ۔ چھ سینیٹرز نے 51 منٹ کیلئے بحث میں شرکت کی ۔
- ایجنڈے پر موجود 36 نشانذدہ سوالات میں سے 20 کے جوابات دیئے گئے ، سینیٹرز نے 40 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے
نظم و ضبط
- سینیٹرز نے 13نکات ہائے اعتراض پر 33 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے کیخلاف حزب اختلاف نے چار بج کر 14 منٹ پراجلاس کی کارروائی کا مقاطعہ کردیا جو نشست ختم ہونے تک جاری رہا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)