اسلام آباد ،09فروری 2017 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے26ویں اجلاس کی چودھویں و آخری نشست میں ایوان سحت اور خوراک سے متعلقہ مسائل پر بحث کی ، جس کے بعد اجلاس ملتوی ہو گیا
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 03گھنٹے59منٹ رہا ۔
- کورم کی کمی کے باعث 50 منٹ معطل رہی ۔
- نشست طےشدہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 11بج کر 17منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی، ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 26 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد10(03فیصد) ، اختتام پر 06(02فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- صرف جماعت اسلامی کےپارلیمانی قائد نےشرکت کی ۔
- چھ اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے قواعد ہائے کار کے ضابطہ 95 کو معطل کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے ترمیمی بل 2017 پر غور کیا ۔اس ضابطے کے تحت اراکین کو مجلس قائمہ کی رپورٹ کم از کم تین دن قبل اراکین کو ملنی چاہئے۔
- ایوان نے کالونیز پر قائم مجلس قائمہ کو رپورٹ پیش کرنیکی مدت میں دو ماہ کی توسیع دیدی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- وزیر خوراک نے خوراک کے موضوع پر بحث کی ابتدا کی ، سات اراکین نے بھی بحث میں حسہ لیا ، بحث پر ایک گھنٹہ چودہ منٹ صرف ہوئے ۔ ۔
- 14میں سے09 نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، اراکین نے 34ضمنی سوال بھی اٹھائے ۔
- ایوان نے پاکستان مسلم لیگ کے رکن کی تحریک التوا موخر کردی ، تحریک میں سرکاری کالجوں میں معذوروں اور کھلاڑیوں کے کوٹے کے غلط استعمال کا معاملہ پیش کیا گیا تھا ۔
- ایوان نے امن و امان سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا جبکہ دوسرا توجہ دلاؤ نوٹس محرک نے واپس لے لیا ۔
- ایوان نے دو زیرو آور نوٹس متعلقہ مجلس قائمہ کو بھیج دیئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 03 نکات ہائے اعتراض پر 04 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- حزب اختلاف کے اراکین نے ہر ایک سرکاری رکن کیلئے 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اعلان کیخلاف ایوان کے اندر چار منٹ احتجاج کیا
- پاکستان تحریک انصاف رکن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے باعث کارروائی 50 منٹ تک معطل رہی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)