اسلام آباد ،07فروری 2017 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے26ویں اجلاس کی بارہویں نشست میں ایوان نے نجی اراکین کی دو قراردادیں منظور کیں ، قراردادوں میں صوبے میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے شاہراہوں پر رو مختص کرنیکی سفارش کی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02 گھنٹے49منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 11بج کر 06منٹ پر شروع ہوئی۔
- کورم کی کمی کے باعث نشست 58 منٹ معطل رہی ۔
- سپیکر نے 77 منٹ تک نشست کی صدارت کی، بقیہ کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے نبھائی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 20منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد17(04فیصد) ، اختتام پر 39(09فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان تحریک انصاف کےپارلیمانی قائد نے شرکت نہ کی ۔
- دواقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- میں ایوان نے نجی اراکین کی دو قراردادیں منظور کیں ، قراردادوں میں صوبے میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے شاہراہوں پر رو مختص کرنیکی سفارش کی گئی
- ایوان نے محرکین کی عدم موجودگی کے باعث تین قراردادوں کو موخر کردیا جبکہ تین قراردادیں محرکین نے واپس لے لیں ۔
- مقامی حکومت و کمیونٹی ترقی پر قائم مجلس قائمہ نے بل نمبر 6 آف 2017 پر رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 35میں سے08 نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، 13سوالات محرکین کی عدم موجودگی کے باعث نپٹا ئے گئے جبکہ اراکین نے 23 ضمنی سوال بھی اٹھائے ۔
- ایوان نے مسلم لیگ(ن) کے ایک رکن کا توجہ دلاؤ نوٹس نپٹا دیا ۔
- مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن کا ایک زیرو آور نوٹس موخر کردیا گیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 10 نکات ہائے اعتراض پر 06 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 11 بج کر 31 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی جس کے باعث نشست 58 منٹ معطل رہی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)