اسلام آباد ،28 نومبر 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے25ویں اجلاس کی تیسری نشست بھی کورم کی کمی کے باعث قبل از وقت ملتوی کر دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 122منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 02بجےدوپہر کی بجائے چار بج کر 15منٹ پر شروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف 19 منٹ ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد28(07فیصد) ، اختتام پر 75(20فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- کسیہ بھی جماعت کے پارلیمانی قائد نے شرکت نہ کی ۔
- تین اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- نظام کار پر موجود قانون سازی کے امور پر غور نہ کیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 18 میں سے06نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، بقیہ سوالات کو محرکین کی عدم موجودگی کے باعث نپٹا دیا گیا ۔ اراکین نے 14 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 03 نکات ہائے اعتراض پر 02 منٹ اظہار خیال کیا ۔
- تحریک انصاف کے رکن نے شام 05 بج کر 49 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ سپیکر نے 15 منٹ کیلئے نشست معطل کردی ۔ نشست دوبارہ شروع ہونے پر بھی کورم پورا نہ پایا گیا تو نشست ملتوی کر دی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)