اسلام آباد ، 01 فروری 2016 : پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے19 ویں اجلاس کی دوسری نشست میں دو قانونی مسودات کی منظوری دی گئی جبکہ تیرہ ٓارڈیننس پیش کئے گئے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 3 گھنٹے16 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 2 بجے کی بجائے 3 بج کر42 منٹ پر ہوا ۔
- مکمل نشست کی صدارت سپیکر نے کی ۔
- ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے ۔
- قائد ایوان( وزیراعلیٰ ) شریک نہ ہوئے
- قائد حزب اختلاف ایک گھنٹہ47 منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد29 (8 فیصد) ، اختتام پر80(22 فیصد مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- سات اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- صوبائی وزیر قانون نے صوبائی موٹر وہیکلز ( ترمیی) آرڈیننس 2015، فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2015 ، پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی ( ترمیمی ) آرڈیننس 2015 ، پنجاب ویجیلنس کمیٹیز آرڈیننس 2016 ، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن ( ترمیمی) آرڈیننس 2015، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور ( ترمیمی) آرڈیننس 2015 ، پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ( ترمیمی ) ٓارڈیننس 2015، پنجاب لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی) آرڈیننس 2016، پنجاب کے بھٹہ ہائے خشت پر بچوں سے مشقت کی ممانعت کا آرڈیننس 2016 ۔ پنجاب میرج فنکشنز ٓارڈیننس 2016 ، پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) ٓٓرڈیننس 2016 ، اور پنجاب فاریسٹ ( ترمیمی)آرڈیننس 2016 ایوان میں پیش کئے ۔
- ایوان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی بل 2015 اور پنجاب سپیشل پروٹیکشن یونٹ بل 2015 کی منظوری دی ۔
- ایوان میں پنجاب پبلک ریپریزنٹیٹیو لاز ( ترمیمی ) بل 2016 بھی متعارف کرایا گیا جبکہ ایجنڈے پر موجود تین دیگر قانونی مسودات پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ( ترمیمی) بل 2016، پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن بل 2016 اور پنجاب رسٹرکشنز آف ایمپلائمنٹ آف چلڈرنز بل 2016 متعارف نہ کرائے جا سکے ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود16 میں سے 10 نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ، اراکین نے 24 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے ام نو امان سے متعلق ایک توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا جبکہ اسی موضوع پر دوسرا توجہ دلاؤ نوٹس زیر غور نہ آ سکا۔
- اراکین کی طرف سے پیش کردہ دو تحاریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کی سپرد کی گئیں ۔ پہلی تحریک استحقاق پاکستان مسلم لیگ کے رکن نے پیش کی جس میں ایک سرکاری اہلکار کی بد تمیزی کا معاملہ اٹھایا گیا جبکہ دوسری پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے ای ڈی او ایجوکیشن لیہ کے خلاف پیش کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 6نکات ہائے اعتراض پر11 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے 6 بج کر 38 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ، جس پر سپیکر پانچ منٹ نے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ۔ کورم پورا ہونے پر 6 بج کر 43 منٹ پر نشست دوبارہ شروع ہوئی ۔
- قائد حزب اختلاف کو ایک قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملنے پر حزب اختلاف کے اراکین نے 12 کیلئے واک آؤٹ کیا ۔قرارداد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں کے فوائد عوام کو منتقل کرنے سے متعلق تھی ۔
- بعد ازاں 6 بج کر 34 منٹ پر ایک ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حزب اختلاف کے تمام اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)