[Pukhto]
اسلام آباد ، 06 مئی 2016 : خیبر پختون خوا اسمبلی کے 17ویں اجلاس کی چوتھی و آخری نشست کورم کی کمی کے باعث قبل از وقت ملتوی کرنی پڑی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02 گھنٹے 57منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03بجے دن کی بجائے 03 بج کر 17 منٹ پر ہوا ۔
- چائے اور نماز کیلئے دو وقفوں پر 46 منٹ صرف کئے گئے ۔
- صدارت کے فرائض ڈپٹی سپیکر نے نبھائے ۔
- قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف 56 نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کا آغاز 40( 32فیصد ) جبکہ اختتام 29( 23فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- عوامی نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائدین شریک ہوئے
- دو اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- تیرہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- خیبر پختون خوا احتساب کمیشن (ترمیمی) بل 2016 متعارف کرایا گیا ، خیبر پختون خوا ہیلتھ فاؤنڈیشن بل 2016 پر بھی غور کیا گیا ۔
- ایجنڈے پر موجود دو رپورٹوں پر غور نہ کیا گیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود 11 میں سے 08نشانذدہ سوالات میں سے 06 سوالات کے جوابات دیئے گئے ، اراکین نے 04 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے دومیل میں ہیلتھ سنٹرز کا درجہ بڑھانے اور شانگلہ میں شدید بارشوں کے بعد ریلیف کے کاموں سے متعلق دو توجہ دلاؤ نوٹسوں کا جواب دیا گیا
- نظم و ضبط
- پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے چھ بج کر دس منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ گنتی کرانے پر کورم کم پایا گیا جس کے باعث نشست ملتوی کر دی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم یو آر ڈی او کی جانب سے خیبر پختون خوااسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)
[/Pukhto]