بلوچستان اسمبلی : شیشہ سموکنگ پر پابندی کا بل منظور
اسلام آباد ، 21 ستمبر 2016 : بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 34ویں اجلاس کی پہلی نشست میں ایوان نے شیشہ سموکنگ پر پابندی کے بل 2016 کی منظوری دی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01گھنٹہ08منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 04 بجے کی بجائے04بج کر 45منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے نشست کی صدارت کی۔
- ڈپٹی سپیکر کی نشست بدستور خالی ہے ۔
- سپیکر نے چیئر پرسنوں کے پینل کے ناموں کا اعلان کیا ۔
- وزیر اعلیٰ مکمل نشست میں شریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف نے شرکت نہ کی ۔
- نشست کے آغاز اور اختتام پر موجود اراکین کی تعداد 22(49فیصد) مشاہدہ کی گئی۔
- مسلم لیگ (ن) اورپاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی قائد ین نے شرکت کی ۔
- دواقلیتی رکن بھی شریک ہوئے۔
- پندرہ اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- ایوان نے شیشہ سموکنگ پر پابندی کے بل کی منظوری دی ، اس سے پہلے صحت اور بہبود آبادی پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے اس بل پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی و جواب دہی
- محرکین کی عدم موجودگی کے باعث نظام کار پر موجود تمام 08 نشانذدہ سوالات کے جوابات نہ دیئے گئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 11 نکات ہائے اعتراض پر 31 منٹ تک اظہار خیال کی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم سی پی ڈی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)