اسلام آباد ، 15فروری 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے23 ویں اجلاس کی چودھویں نشست میں حزب اختلاف کے احتجاج کے دوران دو قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 4 گھنٹے48 منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت دس بجے صبح کی بجائے گیارہ بج کر چھ منٹ پر ہوا ۔
- سپیکر نے 3گھنٹے باون منٹ تک جبکہ بقیہ وقت کیلئے صدارت کے فرائض ڈپٹی سپیکر نے نبھائے۔
- قائد ایوان 52 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف دوگھنٹے تریپن منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد17 (10 فیصد) ، اختتام پر60(36 فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل ) اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- چھ اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- تین اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان سندھ ہندو میرج بل 2016اور سندھ سیلز ٹیکس اینڈ سروسز (ترمیمی) بل 2015کی منظوری دی
- وزیر برائے پارلیمانی امور نے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی بل 2016 اور سندھ سروسز ٹربیونلز ( ترمیمی) بل 2016 ایوان میں متعارف کرائے۔
- ایوان نے تین دیگر سرکاری قانونی مسودات دی سندھ پیمنٹ آف ویجز بل 2015، دی سندھ ورکرز کمپنسیشن بل 2015اور سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2015 پر غور نہ کیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود 11 میں سے 6نشانذدہ سوالات اٹھائے گئے ، اراکین نے 29 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
- ایوان نے پانچ میں سے چار توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ان تمام نوٹسز میں گورننس سے متعلقہ مسائل اٹھائے گئے ۔ متعلقہ وزرا نے ان نوٹسز کے جوابات دیئے ۔ ایجنڈے پر موجود ایک اور توجہ دلاو نوٹس محرک کی عدم موجودگی کے باعث زیر غور نہ آیا ۔
- خیرپور چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی اموات سے متعلق ایک تحریک التوا محرک کی عدم موجودگی کے باعث زیر غور نہ آسکی ۔
- ایجنڈے پر موجود ایک تحریک استحقاق بھی محرک کی عدم موجودگی کے باعث زیر غور نہ آسکی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے سات نکات ہائے اعتراض پر دس منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے وزیر صحت کی طرف سے ایک ضمنی سوال کے ناقابل اطمینان جواب دینے کیخلاف دس منٹ کیلئے ایوان سے واک آوٹ کیا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز کو پیش کرنے کیخلاف ایوان کے اندر رہتے ہوئے چار منٹ دورانیئے کا احتجاج کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب نہ تھی تاہم مشاہدہ کاروں کو مہیا کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)