اسلام آباد ، 25اپریل 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کی12ویں نشست میں صوبائی وزیر خزانہ قبل از بجٹ بحث کا آغاز کیا ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 71 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10 بجے کی بجائے 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوئی ۔
- سپیکر نے صدارت کی ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھیں ۔
- قائد ایوان شریک نہ ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف نے 57منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کےآغاز پر 38( 24فیصد ) جبکہ اختتام پر 53(33 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- ایک اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- تین اراکین نے رخصت کی درخواست ارسال کی ۔
کارکردگی
- صوبائی وزیر خزانہ نے صوبائی حکومت کی آمدنی و اخراجات جاریہ کے حسابات کے گوشوارہ پر مبنی سہ ماہی رپورٹ باز جنوری تا مارچ 2016 پیش کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- وزیر خزانہ نے قبل از بجٹ بحث کا آغاز کیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے 14 منٹ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے چار منٹ تک بحث کی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے10 نکات ہائے اعتراض پر 13 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)