اسلام آباد ، 09 مئی 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے21 ویں اجلاس کی دوسری نشست بھی کورم کی کمی کا شکار ہوگئی ۔ پنجاب زراعت ، خوراک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2016 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ( چوتھا ترمیمی) بل 2016 زیر غور نہ لائے جا سکے ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01 گھنٹہ 41منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 03 بجے کی بجائے 03 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوئی۔
- نشست کی صدارت سپیکر نے کی ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان( وزیراعلیٰ ) شریک نہ ہوئے ، قائد حزب اختلاف 41منٹ تک موجود پائے گئے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد05(01فیصد) ، اختتام پر65(17 فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- صرف پیپلز پارٹی کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- پانچ اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
نمائندگی و جوابدہی
- حکومت نے ایجنڈے پر موجود 08 نشانذدہ سوالات میں سے 05 کے زبانی جوابات دیئے ۔ اراکین نے 17 ضمنی سوال بھی دریافت کئے ۔
- ایوان محرک کی درخواست پر ایک توجہ دلاؤ نوٹس موخر کر دیا جبکہ دوسرے توجہ دلاؤ نوٹس کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث نپٹادیا گیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 11 نکات ہائے اعتراض پر 09 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- ایک پارلیمانی سیکرٹری کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں کو کم تر قرار دینے کیخلاف حزب اختلاف کے تما اراکین نے 05 منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے پانچ بج کر 17 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ چیئر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا ،گنتی پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث نشست ملتوی کر دی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)