[Pukhto]
اسلام آباد ،11 مئی 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے21 ویں اجلاس کی چوتھی نشست میں ایوان میں ایک آرڈیننس اورایک قانونی مسودہ متعارف کرایا گیا جبکہ ایک ضمنی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 01 گھنٹہ 32منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 10 بجے کی بجائے 11بج کر 03 منٹ پر شروع ہوئی۔
- نشست کی صدارت سپیکر نے 63 منٹ تک کی بقیہ کارروائی ڈپٹی سپیکر نے نبھائی ۔
- قائد ایوان( وزیراعلیٰ ) شریک نہ ہوئے ، قائد حزب اختلاف 39منٹ تک موجود پائے گئے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد15(04فیصد) ، اختتام پر45(12فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- صرف جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- صوبائی وزیر قانون نے پنجاب زراعت ، خوراک و ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2016 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ (چوتھا ترمیمی) بل 2016 ایوان میں متعارف کرائے ۔
- ایوان نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمٰن نظامی کو بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے پھانسی دیئے جانے کی مذمت کیلئے پیش ایک ضمنی قرارداد کی منظوری دی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- حکومت نے ایجنڈے پر موجود 08 نشانذدہ سوالات میں سے 06 کے زبانی جوابات دیئے ۔ ایک مختصر سوال کا جواب بھی دیا گیا ۔اراکین نے 20 ضمنی سوال بھی دریافت کئے ۔
- پانی کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور چاول کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق پیش دو تحاریک التوا کو موخر کر دیا گیا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 05 نکات ہائے اعتراض پر 04 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے 12 بج کر 15 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ سپیکر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا جس کے بعد گنتی کی گئی تو کورم مکمل پایا گیا ۔
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن نے زیرو آور میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر واک آؤٹ کیا ۔ چیئر نے فاضل رکن کے ایوان میں داخلے پر ایک روز کیلئے پابندی عائد کردی ۔
- شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)
[/Pukhto]