اسلام آباد ،13 جون 2016 : ایوان بالا کے249ویں اجلاس کی آٹھویں نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود تمام امور پر غور کیا ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04گھنٹے 36منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 11 بج کر30 منٹ کی بجائے 04 منٹ تاخیر کیساتھ ہوا ۔
- چیئرمین نے مکمل نشست کی صدارت کی،ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان نے 64 منٹ کیلئے نشست میں شرکت کی ،قائد حزب اختلاف موجود نہ تھے ۔
- وزیر خزانہ شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کا آغاز 09(08فیصد ) جبکہ اختتام 17(16فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی ، پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) ، عوامی نیشنل ، پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ فنکشنل ، نیشنل پارٹی ، جمعیت العلما اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی
- ایک اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- ایوان دو عبوری رپورٹیں پیش کی گئیں۔ پہلی عبوری رپورٹ کا تعلق پاک چین اقتصادی راہداری تھا جبکہ دوسری رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کو گزشتہ پانچ سال سے بغیر کسی قانون سازی کے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق تھی
- ایوان بالا کیلئے مالی سال 2016،17 کا میزانیہ اور گزشتہ تین مالی سال (2012 تا 2015 ) تک کے اخراجات ایوان میں پیش کئے گئے ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- دس سینیٹرز نے ایوان زیریں کو فنانس بل 2016 پر سفارشات پیش کرنیکی تحریک پر 136منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- ایوان نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس اٹھایا جس میں جنگ اور امن کے ماحول میں سرحدوں کی حفاظت اور بہتر انتظام کیلئے درپیش صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول اور مسلح دستوں کی تنظیم نو کے اقدامات میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ اس نوٹس کا جواب وزیر مملکت برائے داخلہ نے دیا ۔ ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس جس مین رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات مین ساڑھے تین فیصد کمی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا کو وزیر تجارت کی درخواست پر موخر کر دیا گیا ۔
- ایوان نے ایک تحریک التوا اٹھائی جس کے تحت چاہ بہار بندر گاہ کی تعمیرو ترقی کیلئے بھارت ، ایران اور افغانستان کے مابین معاہدے اور اسکے پاکستان پر منفی اثرات پر بات کی گئی ۔ چودہ سینیٹرز، چیئرمین اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے 80 منٹ تک بحث کی ۔
- ایک دوسرے توجہ دلاؤ نوٹس کو محرک کی درخواست پر موخر کر دیا گیا ۔
- چیئر نے ایک تحریک التوا کو خلاف ضابطہ قراردیتے ہوئے اٹھانے کی اجازت نہ دی ۔ یہ تحریک فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے سیکٹر جی چودہ میں ترقیاتی کام شروع نہ کرانے سے متعلق پیش کی گئی تھی ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے ایک نکتےپر تین منٹ تک بحث کی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)