اسلام آباد ،18جنوری 2016 : ایوان بالاکے ایک سو تئیسویں اجلاس کی چھٹی نشست میں ایوان نےسینیٹرز کی کم حاضری کے باوجود آٹھ قانونی مسودات کی منظوری دی ۔ قائد ایوان نے ضابطہ 263 کے تحت قانونی مسودات کو متعارف ، زیر غور لانے اور منظوری دینے کیلئے ضابطہ 94، 95،97 اور 98 کے تحت درکار تقاضوں، نوٹس پیریڈ ، قانونی مسودات کی متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کو مزید غور کیلئے سپردگی اورسینیٹرز کو ان قانونی مسودات کی نقول کی فراہمی کیلئے انکی اشاعت کو نظر انداز کرنیکی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا اور تمام آٹھ نجی قانونی مسودات کی پورے ایوان کی کمیٹی کی رپورٹ کے طور پر متفقہ منظوری دیدی ۔
Read more →