اسلام آباد ،27 جولائی2016 : ایوان بالا کے250ویں اجلاس کی آٹھویں نشست میں ایوان نے پاک ،چین اقتصادی راہداری معاہدے کی اہم خصوصیات سے متعلق پیش تحریک التوا پر بحث کی۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 04گھنٹے رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 03 بجے کی بجائے 03 منٹ تاخیر سے ہوا ۔
- چیئرمین نے دو گھنٹے 53 منٹ تک نشست کی صدارت کی بقیہ کارروائی پریذائیڈنگ آفیسرز کے پینل کے ایک رکن نے نبھائی ۔
- وزیراعظم شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان شرکت دو گھنٹے 53 منٹ اور قائد حزب اختلاف 102 منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- نشست کا آغاز 20(19فیصد ) جبکہ اختتام 18(17فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان مسلم لیگ ، نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) ،عوامی نیشل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی
- دواقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے الکٹرانک کرائمز سے تحفظ کے بل 2016 پر مجلس کی رپورٹ پیش کی ۔
- نیشنل ہیلتھ سروز ، ریگولیشنز اور کو آرڈینیشن پر قائم مجلس نے بھی مجلس کی خصوصی رپورٹ از فروری تا جون 2016 پیش کی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- یمن میں پھنسے 22 پاکستانیوں سے متعلق پیش توجہ دلاؤ نوٹس کو اٹھایا گیا ۔
- ایوان نے پاک ،چین اقتصادی راہداری سے متعلق دونوں ملکوں کے معاہدے کی اہم خصوصیات سے متعلق پیش تحریک التوا پر بحث کی ۔ چیئرمین اور 19 سینیٹرز نے دو گھنٹے 53 منٹ تک بحث میں حصہ لیا ۔
- چیئرمین واپڈا کے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیانات پر پیش توجہ دلاؤ نوٹس پر غور نہ کیا ۔
نظم و ضبط
- عوامی اہمیت کے چھ نکات پر 16 منٹ بحث کی گئی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)