اسلام آباد ،20مئی 2016 : ایوان بالا کے248ویں اجلاس کی نویں و آخری نشست میں ایوان نے نظام کار پر موجود بے سہارا یتامیٰ کی بحالی و بہبود کے نجی بل کی منظوری دی ۔
خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02 گھنٹے 07منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے کی بجائے 10 منٹ تاخیر سے ہوا۔
- چیئرمین نے 01 گھنٹہ 59 منٹ تک صدارت کی، ڈپٹی چیئرمین موجود نہ تھے ۔ بقیہ وقت کی کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے ایک رکن نے نبھائی ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان نے مکمل نشست میں جبکہ قائد حزب اختلاف نے 20منٹ کیلئے شرکت کی ۔
- نشست کا آغاز 26(25فیصد ) جبکہ اختتام 40(39فیصد( سینیٹرز کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) ،جماعت اسلامی ، مسلم لیگ فنکشنل ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
کارکردگی
- ایوان نے یتیم اور لاوارث بچوں کے حقوق کی حفاظت کی ایک ضمنی قرارداد منظور کی ۔یہ قرارداد قائد حزب اختلاف نے پیش کی ۔
- ایوان نے نجی قانونی مسودے بے سہارا یتیموں کی ( بحالی و بہبود ) بل 2016 کی منظوری دی ۔
- ایوان قانونی مسودے آئینی ( 22 ویں ترمیم) 2016 کو محرک کی درخواست پر موخر کر دیا ۔
- قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کی 1400 ایکڑ اراضی کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرنے کے معاملے پر مجلس قائمہ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔
- ایوان نے سینیٹرز کے انتخاب ، سنگل ٹرانسفرایبل ووٹنگ سسٹم کی جزئیات ، متبادل اور پول ریفارمز کے طریق کار پر غور کیلئے پورے ایوان کی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- ایجنڈے پر موجود تمام 24نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔سینیٹرز نے 44 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔ ایک آزاد سینیٹرز کے چار سوالات کو محرک کی درخواست پر موخر کر دیا گیا۔
- وفاقی حکومت کی طرف سے پانامہ لیکس کے معاملے پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں وزیراعظم کی ذاتی تشہیری مہم پر قومی خزانے سے اشتہارات جاری کرنے کیخلاف پیش ایک توجہ دلاؤ نوٹس کو محرک کی عدم موجودگی کے باعث موخر کر دیا گیا ۔ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قائم مرکز برائے ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ کوئٹہ کے غیر فعال ہونیکا معاملہ اٹھایا گیا تھا کو متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کے باعث موخر کیا گیا ۔
- فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں حال ہی میں کئے گئے پولیٹیکل ایجنٹس کے تبادلوں سے متعلق پیش ایک نشانذدہ سوال پر رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی تحریک منظور کی گئی ۔
- ایوان نے صوبائی معاملہ قرار دیکر ایک تحریک التوا کو مسترد کر دیا ۔ یہ تحریک التوا کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ زیر حراست ہلاکتوں سے متعلق تھی ۔
- ایوان نے پانامہ لیکس کی تفتیش کیلئے ٹی او آرز مرتب کرنے کیلئے کمیٹی میں سینیٹرز کی نمائندگی کیلئے ایک تحریک کی منظوری دی ۔ تحریک پیش کرنے سے قبل ،اس معاملے پر اعتماد میں نہ لینے کیخلاف چیئرمین رضا ربانی 12 بج کر 09 منٹ پر ایوان سے اٹھ کر چلے گئے ۔
نظم و ضبط
- چیئر کی ہدائت کے باوجود ایک تحریک التوا پر حکومتی بینچوں کی طرف سے جواب نہ دینے کے باعث 11 منٹ تک ایوان کی کارروائی معطل رہی ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)