[pukto]
اسلام آباد ، 12 اپریل 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کی ساتویں نشست میں تین قراردادوں کی منظوری دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ صرف03 گھنٹے رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10 بجے کی بجائے 11 بج کر 09منٹ پر شروع ہوئی ۔
- سپیکر نے02 گھنٹے 22 منٹ تک صدارت کی بقیہ وقت کی صدارت کے فرائض چیر پرسنوں کے پینل کے رکن نے انجام دیئے ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کےآغاز پر 44( 27 فیصد ) جبکہ اختتام پر 64 (40فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ فنکشنل ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- سات اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- چار اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے معروف ناول نگار آغا سلیم مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے ، گورنمنٹ کالج کالی موری کا درجہ بڑھانے اور گندم کے کاشتکاروں کو حیدر ٓاباد میں باردانہ کی بروقت فراہمی کی قرادادیں منظور کیں ۔
- ایوان نے نجی اراکین کی طرف سے پیش دو قرادادوں پر غور نہ کیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- حکومت نے ایجنڈے پر موجود 05 میں سے 03نشانذدہ سوالات کے زبانی جوابات دیئے ۔ اراکین نے 19 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے
- متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رکن کی طرف سے انکے ساتھ پولیس آفیسر کی بد تمیزی سے متعلق پیش تحریک استحقاق کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔تین اراکین نے اس پر 12 منٹ تک بحث کی ۔
- ایوان نے ایجنڈے پر موجودایک تحریک التوا ، پانچ نجی تحاریک اور ایوان کے قواعد میں تجویز کردہ 21 ترامیم کو نہ اٹھایا ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے 03 نکات ہائے اعتراض پر 04منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- مسلم لیگ فنکشنل کے ایک رکن کے ضمنی سوال کے غیر تسلی بخش جواب ملنے پر مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے ایوان کے اندر دو منٹ دورانیئے کا احتجاج کیا ۔
- مسلم لیگ فنکشنل کے ایک رکن کے توجہ دلاؤ نو ٹس کا غیر تسلی بخش جواب ملنے پر مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے ایوان کے اندر 04منٹ دورانیئے کا احتجاج کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن کو توجہ دلاؤ نوٹس پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے حزب اختلاف کے دیگر اراکین کے ہمراہ سپیکر کے رویئے کیخلاف ایوان کے اندر 03 منٹ تک احتجاج کیا ، بعد ازاں سپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت دی اور متعلقہ وزیر نے اس توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب بھی دیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی
- [/pukto]