اسلام آباد ، 10 مارچ 2017 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 30ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان نےحزب اختلاف کے احتجاج کے دوران سندھ لائیو سٹاک بریڈنگ بل 2016 کی منظوری دی ، احتجاج حزب اختلاف کے امور نظر انداز کرنے پر کیا گیا ۔
قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے 02 منٹ رہا ۔
- نشست مقررہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 10 بج کر 58منٹ پر شروع ہوئی ۔
- سپیکر کی غیر موجودگی کے باعث مکمل نشست کی صدارت ڈپٹی سپیکر نے کی ۔
- قائد ایوان 29منٹ کیلئے شرکت کی جبکہ قائد حزب اختلاف شریک نہ ہوئے۔
- نشست کےآغاز پر 19( 11فیصد ) جبکہ اختتام پر 26(16 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
- متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل ، پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- سات اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
- تیرہ اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے سندھ لائیو سٹاک بریڈنگ بل 2016 کی منظوری دی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- نظام کار میں شامل 08 نشانذدہ سوالات میں سے 04 جوابات دیئے گئے ،اراکین نے 23 ضمنی سوالات بھی اٹھائے ۔
- ایوان نے عوامی اہمیت کے متعدد معاملات پر پانچ توجہ دلاؤ نوٹس بھی اٹھائے ۔
نظم و ضبط
- ایک رکن نے 0 نکتہ ہائے اعتراض پر 05 منٹ گفتگو کی ۔
- سرکاری بینچوں نے مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن کی طرف سے صوبائی کابینہ سے متعلق غیر مناسب الفاظ کی ادائیگی پر احتجاج کیا ۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رکن نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف تین منٹ کیلئے واک آؤٹ کیا ۔
- حزب اختلاف کے اراکین نے ان کے امور نظر انداز کئے جانے کے خلاف 12 بج کر 47 منٹ پر تا برخاست نشست واک آؤٹ کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)