اسلام آباد ،27 ستمبر 2016 : ایوانِ زیریں کے 36 ویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایوان نے حکومت کی درخواست پر نجی اراکین کے چار قانونی مسودات کی منظوری موخر کردی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 02گھنٹے 34منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 10بج کر 30 منٹ پر ہوا
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان (وزیرِ اعظم ) شریک نہ ہوئے تاہم قائد حزب اختلاف نے 25 منٹ کیلئے نشست میں شرکت ۔
- نشست کے آغاز پر 16(04فیصد) اور اختتام پر88(25فیصد) اراکین موجود تھے۔
- نشست میں پیپلز پارٹی ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی
- چھ اقلیتی اراکین نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کارکردگی
- ایوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن کی طرف سے پیش ضمنی قرارداد کی منظوری دی جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی گئی ۔
- ایوان نے تعلیمی اداروں میں غلط افعال سے تحفظ کے بل 2016 ، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن بل 2016 اور فنی تعلیم کے اداروں ، میڈیکل کالجز اور جامعات کی ( فیس کو ریگولیٹ ) کرنے کے بل 2016 کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا
- نجی اراکین کے چار قانونی مسودات کی منظوری کو حکومت کی درخواست پر موخر کر دیا گیا جبکہ محرکین کی عدم موجودگی کے باعث دو قانونی مسودات نمٹا دیئے گئے ۔
- قواعد و ضوابط ہائے کار و استحقاق کمیٹی کے چیئرمین نے قواعد و ضوابط میں ترامیم سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔ ایوان نے تاخیر نظر انداز کردی ۔
- جمعیت العلما اسلام (ف) کے رکن کی طرف سے قواعد و ضوابط ہائے کار مین ترمیم کی ایک تحریک متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ۔
- ایوان نے نجی اراکین کی ایک قرارداد منظور کی جس میں وفاقی حکومت کو دیئے جانیوالے والے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس پر سود ختم کرنیکا مطالبہ کیا گیا ۔ قرارداد کی منظوری سے قبل 17 اراکین نے اس پر 42 منٹ بحث کی ۔
نمائندگی و جوابدہی
- ایوان نے دو توجہ دلاؤ نوٹس اٹھائے ۔پہلے نوٹس میں وفاقی ھکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ جبکہ دوسرے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ رویہ اور سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنیکی یکطرفہ دھمکی کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے سات نکات ہائے اعتراض پر 11 منٹ اظہار خیال کیا ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے قومی اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)