اسلام آباد ، 25 جنوری 2016 : سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان کے نظام کار پر موجود بیشترامور زیر غور نہ آسکے۔نشست طے شدہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ انچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ تین گھنٹے اڑتالیس منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت دس بجے صبح کی بجائے گیارہ بج کر انچاس منٹ پر ہوا ۔
- پہلے دو گھنٹے پچاس منٹ تک سپیکر نے صدارت کی جبکہ بقیہ وقت کیلئے صدارت کے فرائض ڈپٹی سپیکرنے نبھائے۔
- قائد ایوان ایک گھنٹہ پچیس منٹ کیلئے شریک ہوئے ۔
- قائد حزب اختلاف دوگھنٹے پینتالیس منٹ تک ایوان میں موجود رہے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد پچپن(تینتیس فیصد) ، اختتام پر چوالیس(چھبیس فیصد ) جبکہ ایک وقت میں شریک اراکین کی زیادہ سے زیادہ تعداد چوہتر ( چوالیس فیصد ) مشاہدہ کی گئی ۔
- پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل ) اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
- تین اقلیتی رکن بھی شریک ہوئے ۔
- دو ارکان نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔
کارکردگی
- ایوان نے وزیر پارلیمانی امور کی طرف سے پیش کئے گئے سندھ کم از کم اجرتوں کے بل ، 2015 کی منظوری دی ۔
- ایوان نے سندھ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل ، 2014 ، سندھ بانڈڈ لیبر ( ایبولیشن ) بل 2015، دی سندھ کمپنیز پرافٹس( ورکرز ، پارٹیسیپیشن ) بل 2015 کو مزید غور کیلئے متعلقہ مجالس ہائے قائمہ کے سپرد کر دیا۔
نمائندگی و جوابدہی
- پانچ میں سے چار توجہ دلاو نوٹسزکو اٹھایا گیا ۔ تین توجہ دلاو نوٹسز میں کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز ، ضلع غربی میں پانی کی قلت اور ضلع کورنگی میں ابلتے ہوئے گٹرز کی طرف توجہ دلائی گئی ۔
- سکھر میں مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے سبب اموات سے متعلق توجہ دلاو نوٹس محرک کی عدم موجودگی کے باعث زیر غور نہ آسکا۔
- پانچ میں سے چار سوالات کے کے جوابات دیئے گئے ، اراکین نے انتیس ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
نظم و ضبط
- اراکین نے تینتالیس نکات ہائے اعتراض پر پینتالیس منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
- پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے سپیکر کے رویئے کیخلاف پندرہ منٹ کیلئے واک آوٹ کیا۔
- متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین بھی ایک قرارداد پیش نہ کرنے دینے پر سپیکر کے خلاف تین منٹ کا واک آوٹ ۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں کو مہیا کی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)