اسلام آباد ، 10فروری 2016 : ایوان بالاکے ایک سو چوبیسویں اجلاس کی پہلی نشست میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے معاملات پر بحث کی ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ چارگھنٹے سینتیس منٹ رہا ۔
- نشست کا آغاز طے شدہ وقت تین بجےہوا ۔
- ڈپٹی چیئرمین موجود تھے۔
- چیئرمین نے نشست کی صدارت کی ۔
- وزیر اعظم نشست میں شریک نہ ہوئے ۔
- قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف شریک رہے۔
- نشست کا آغاز چودہ (تیرہ فیصد ) جبکہ اختتام سینتیس( چھتیس فیصد( اراکین کی موجودگی کیساتھ ہوا ۔
- بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ،عوامی نیشنل پارٹی ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان مسلم لیگ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جمعیت العلما اسلام (ف) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
کارکردگی
- ایوان نےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کی طرف سے پیش کئے گئے غیر مند کارکنوں کی کم ازکم اجرت کے (ترمیمی ) بل 2015 کی منظوری دی ۔
- ایوان نے معروف افسانہ نگارانتظار حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک قراداد منظور کی ۔
- وزیر قانون و انصاف نے پرائیویٹ انفرا سٹرکچر بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2015 متعارف کرایا۔
- دفاع پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (ترمیمی) بل 2015 پر رپورٹ پیش کی ۔
- پانی وبجلی پر قائم مجلس قائمہ کے چیئرمین نے 26 فروری 2008 کو سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی طرف سے دریافت کئے گئے نشانذدہ سوال نمبر 2 اور سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی جانب سے 7 فروری 2012 کو پوچھے گئے نشانذدہ سوال نمبر 15 سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔
نمائندگی اور جوابدہی
- چیئر کی رولنگ کے بعد ایوان تحریک زیر ضابطہ 218 کے تحت قائد حزب اختلاف کی پیش کردہ تحریک پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے معاملات پر بحث کی ۔ بحث مین 27 سینیٹرز نے 216 منٹ تک اظہار خیال کیا ۔
نظم و ضبط
- قائد حزب اختلاف کو ایک قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملنے پر حزب اختلاف کے ارکین نے سات بج کر انیس منٹ پر ایوان سے واک آوٹ کیا۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور عوام کیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل ایوان کی ویب سائٹ پر دستیاب پائی گئی۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے ایوان بالا کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)