اسلام آباد ،26اگست 2016 :پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے23 ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں قائد ایوان ، قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی قائدین کی عدم شرکت کے باعث نظام کار پر موجود آٹھ نشانزدہ سوالات اور چھ تحاریک التوا موخرکر دی گئیں ۔
ایوان کی کارروائی کے خاص نکات
- نشست کا دورانیہ 47منٹ رہا ۔
- نشست طےشدہ وقت 09بجے کی بجائے 10 بجے شروع ہوئی۔
- سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھے ۔
- قائد ایوان ، قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی قائدین شریک نہ ہوئے ۔
- نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد15(04فیصد) ، اختتام پر 35(09فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
- کوئی بھی اقلیتی رکن شریک نہ ہوا ۔
کارکردگی
- مجالس ہائے قائمہ برائے خزانہ ، خوراک اور استحقاق نے اپنی رپورٹیں پیش کیں ۔
- ایوان نے حکومت کے مختلف محکموں کی سالانہ سرگرمیوں کی رپورٹوں پر غور نہ کیا ۔
نمائندگی و جوابدہی
- 11 میں سے صرف تین نشانذدہ سوالات کے تحریری جوابات موصول ہوئے جنہیں نپٹا دیا گیا ، بقیہ آٹھ سوالات متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر تے ہوئے سپیکر نے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کی ۔
- پاکستان مسلم لیگ کے ایک رکن نے ای ڈی او فنانس سیالکوٹ کیخلاف تحریک استحقاق پیش کی جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔
- ایوان پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے اراکین کی طرف سے صحت سے متعلقہ مسائل پر پیش چھ تحاریک التوا کو موخر کردیا ۔
نظم و ضبط
- پاکستان مسلم لیگ کے ایک رکن نے نشست کے دوران 10 بج کر 42 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ 05 منٹ تک گھنٹیاں بجانے پر بھی کورم پورا نہ ہوا۔
شفافیت
- ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
- اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔
(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی شریک کار تنظیم پتن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)